صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی نےعبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی خدمتِ خلق، ہمدردی اور انسانیت کی روشن مثال تھی،انہوں نے زندگی غریب اور بے سہارا افراد کی خدمت کے لیے وقف کی تھی۔
“Abdul Sattar Edhi was not only a monumental humanitarian but also an enduring symbol of national pride. His tireless work built institutions that continue to serve millions, standing as a living testament to his profound vision. His legacy remains a beacon to uphold the values… pic.twitter.com/6M70VAPCxX
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 8, 2026
ایدھی کی انسان دوستی مذہب، نسل اور عقیدے کی تمام سرحدوں سے بالاتر تھی،دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی کا عظیم کارنامہ ہے،ایدھی کے قائم کردہ ادارے آج بھی لاکھوں افراد کی خدمت کر رہے ہیں۔
عبدالستار ایدھی قومی فخر اور انسانیت کی لازوال علامت ہیں،ایدھی کی شفقت اور انسان دوستی کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی انسان دوست شخصیت قوم کے لیے باعث فخر اور قومی اثاثہ ہے،ان کی قومی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عبدالستار ایدھی نے ثابت کیا کہ ہر شخص معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر سکتا ہے،ان کی بیش قدر خدمات پاکستان کی سماجی تاریخ کا غیر معمولی حصہ ہیں،عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیات ہماری نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ایثار اور خدمتِ خلق کی ایک لازوال اور روشن علامت تھے۔انہوں نےانسانیت کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنایا۔

عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی،ان کے مشنِ خدمت کو آگے بڑھانا مشترکہ ذمہ داری ہے۔
