ہم ایوارڈز شو: ستاروں کی کہکشاں تقریب میں اتر آئی


ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہم نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد کیے گئے سالانہ ہم ایوارڈزشو میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو جہاں چار چاند لگائے وہیں مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

نیا شہر، نیا انداز اور نئے چہروں کی جگمگاہٹ لیے چھٹے ہم ایوارڈز شو میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دیے گئے، اداکاروں نے بھرپور طریقے سے نہ صرف پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مثبت تصور دنیا کے سامنے پیش کیا۔

بہترین اداکارہ (Best Actress):

مومنہ درید کی پروڈکشن اور وہاب جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والے سوپ سیریل ” تھوڑی سی وفا ” میں اہم کردار ادا کرنے والی حبہ قادر کو بہتری اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار (Best Actor):

میر سکندر کی ہدایت کاری میں بننے والے سوپ سیریل “نصیبوں جلی” کے ارسلان بٹ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

بہترین ٹیلی فلم (Best Telefilm):

سال کی بہتری ٹیلی فلم کا ایوارڈ “دلداریاں” کو دیا گیا۔

بہترین معاون اداکار(Best Supporting Actor):

محبت، اعتماد اور باہمی تعلقات کے گرد گھومتا ڈرامہ ” الف اللہ اور انسان” میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے عمران اشرف کو بہترین معاون اداکار اور اسی ڈرامے کا اہم کردار ثنا نواز بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اپنےنام کرنے میں کامیاب رہیں۔

عوام کے دلوں میں جگہ بنانے والے نئے چہرے (Best New Sensation):

فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں آکر چھا جانے والے 24 سالہ نئے اداکار احد رضا میر اور 21 سالہ ہانیہ عامر کو  “بیسٹ نیو سینسیشن” کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں اداکار مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ” پرواز ہے جنون” میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

 

ایکسیلینس ان سینما ایوارڈ (Excellence in Cinema Award):

90 کی دہائی کی متعدد فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ریما خان کو ایکسیلینش ان سینما کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (Best Original Soundtrack):

سرمئی شاموں سے مل کے، ست رنگے سپنوں میں سل کے

تجھ میں ہی گھل جاؤں میں رنگریزہ

کاشف نثار کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل “او رنگریزہ” کے ٹائٹل سونگ کو بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ دیا گیا۔

موثر ترین کردار (Most Impactful Character):

الف اللہ اور انسان میں “بابا سائیں” کا کردار ادا کرنے والے قوی خان اور ڈرامہ سیریل “سمی” میں چاندی کا کردار ادا کرنے والی ثانیہ سعید اور عدنان صدیقی کو موثر ترین کرداروں کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

بہترین منفی کردار (Best Negative Character):

الف اللہ اور انسان کی “اشنا شاہ” کو بہترین منفی کردار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہم آئکن آف دی ایئر: (HUM Icon of The Year)

بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو “ہم آئکن آف دی ایئر” کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایکسیلنس ان ہیومینٹی (Excellence in Humanity):

معروف کاسموٹولوجسٹ اور میک اپ ایکسپرٹ مسرت مصباح کو “ایکسیلنس ان ہیومینٹی” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پاکستان کے معروف برانڈ “مسرت مصباح میک اپ ” کو متعارف کرانے والی مسرت مصباح ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔

ری کگنیشن ایواڈز فلم (Recognition Award Film):

لالی ووڈ پر راج کرنے والے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو ری کگنیشن ایوارڈ فلمز سے نوازا گیا۔

 

بہتری لکھاری (Best Writer):

الف اللہ اور انسان کا اسکرپٹ لکھنے والے قیصرہ  حیات کو بیسٹ ڈرامہ رائٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین ہدایتکار(Best Director):

ڈرامہ سیریل الف اللہ اور انسان کی ہدایتکاری کرنے والے احسن تالش اور او رنگریزہ کے ہدایتکار کاشف نثار ‘بیسٹ ڈائریکٹر ڈرامہ سیریل” کا ایوارڈ لے اڑے۔

بہترین آن اسکرین جوڑا(Best On-screen Couple):

آغاز سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے مشہور و معروف ڈرامے “یقین کا سفر ” کے کردار احد رضا میر اور سجل علی بہترین آن اسکرین جوڑی کے حقدار قرار پائے۔

بہترین مرد اداکار(Best Male Actor):

احد رضا میر بہترین مرد اداکار ایوارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

جیوری ایوارڈ: بہترین ڈرامہ(Best Drama : Jury):

الف اللہ اور انسان بہترین ڈرامہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

جیوری ایوارڈ: بہترین اداکارہ (Best Actress : Jury):

سجل علی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

 

گزشتہ رات ہونے والی ہم ایوارڈز کی تقریب ٹویٹر پر  ہم ایوارڈز  کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہی۔ معروف اداکاروں اور مداحوں نے ٹویٹر پر ہم ایوارڈز کے کامیاب انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

خوبصورت اور گلیمرس اداکارہ ماہرہ خان ہم ایوارڈز کی تقریب پر چھائی رہیں۔

مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو  دل کھول کر داد دیتے رہے۔

متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے جان ڈالنے والے عدنان صدیقی بھی تقریب میں نمایاں رہے۔

عدنان صدیقی نے موثر ترین کردار کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔


متعلقہ خبریں