اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال، امن کوششوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دوطرفہ فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کے لیے ترکیہ کی مسلسل اور مضبوط حمایت پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں مذاکرات، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی قبول نہیں، اسحاق ڈار
ترک صدر نے بلوچستان میں ٹرین بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
