تل ابیب: اسرائیلی میڈیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ بندی کی حمایت اور خطے میں مزید محاذ کھولنے سے گریز کے مؤقف پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض اسرائیلی ٹی وی میزبانوں اور تجزیہ کاروں نے طنزیہ انداز میں انہیں “ڈونلڈ حسین ٹرمپ” کہہ کر مخاطب کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں بعض حلقے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار کو محدود رکھنے کے امریکی مؤقف پر نالاں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے باعث اسرائیل اپنے بعض عسکری اہداف مکمل نہیں کر سکا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی غزہ، ایران اور لبنان سے متعلق پالیسیوں پر اندرون ملک تنقید کا سامنا ہے۔ جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو اپنی مقبولیت پر توجہ دینے کا مشورہ
ادھر ایران نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے جنگی اقدامات کا خاتمہ ضروری ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
