ایف بی آئی نے امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی ہیڈ کوارٹرپہنچے،ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
An honor to host the Pakistan Ministry of Interior, Mohsin Naqvi, here at Headquarters – the @FBI deeply appreciates their support as we protect US interests in the region. Important discussion surrounding facilitating resources and specialized training to combat counterterrorism… pic.twitter.com/cFEuigwiZM
— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) July 13, 2026
سائبر تحقیقات کے شعبے میں وسائل کی فراہمی اور تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹرایف بی آئی کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں میزبانی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں پاکستان کے تعاون کوسراہتے ہیں،اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
پاکستان اور امریکا کےدرمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے ،ہمیں مستقبل میں مزید کامیاب تعاون کی امید ہے۔
