بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عامر خان نے اپنے خاندان کے تمام افراد کیلئے بڑی رہائش گاہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل کے نزدیک بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس میں 2 رہائشی منصوبوں کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان تمام اپارٹمنٹس کو ملا کر ایک بڑی اسکائی ولا تعمیر کی جائے گی۔ عامر خان پہلے ہی بیلا وسٹا میں متعدد اپارٹمنٹس کے مالک ہیں اور نئے رہائشی منصوبے کیلئے وہ تقریباً 100 کروڑ کی منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 7 مقدمات میں قید کی سزا سنا دی گئی
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی رہائش گاہ میں خاندانی تقریبات کیلئے وسیع وعریض ایریا مختص کیا جائے گا جبکہ ضرورت کے تحت رہائشی یونٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ایک فلور انٹرٹینٹمنٹ زون کے طور پر تیار کیا جائے گا ، دوسرا فلور عامر کے بیٹے جنید خان کے لیے مختص کیا گیا ہے، عامر خود اپنی نئی نویلی دلہن گوری اسپرٹ اور ان کے بیٹے کے ساتھ دو فلور پر مقیم ہوں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاندان کے دیگر افراد کے پاس ایک ہی رہائشی کمپلیکس میں منفرد اپارٹمنٹس ہوں گے۔ ان اپارٹمنٹس میں عامر خان کی والدہ زینت حسین، ان کی بہنیں، نکہت خان اور فرحت خان دتہ کے ساتھ ساتھ ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ اور ان کے بیٹے آزاد کے لیے اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پاکستان کی عمران ہاشمی کہنے پر ذہنی صدمے سے دوچار ہوئی، سحر ہاشمی
بتایا جارہا ہے کہ نئے رہائشی منصوبے کی تکمیل تک عامر عارضی طور پر پالی ہل کے نزدیک واقع ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے چند روز قبل ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک سادہ اور نجی تقریب میں گوری اسپرٹ سے شادی کی ہے۔
