ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں اور امریکی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی بحری بیڑے کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، حملوں کے بعد امریکی اڈے پر موجود ایندھن کے ذخائر میں آگ لگ گئی، پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، ریڈارسسٹم اور ڈرون مرکز کو تباہ کر دیا۔
بیان کے مطابق بحرین کے جفیر ایئربیس پر اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی افواج کی رہائشی عمارت بھی ہدف بنی۔
امریکا کی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان، عراقچی کا ردعمل سامنے آ گیا
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بھی میں دو سپر ٹینکروں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا، متعلقہ دو ٹینکروں نے ہماری وارننگ کو نظر انداز کیا۔
علاوہ ازیں ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
دوسری جانب اردنی سرکاری خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اردنی فضائی حدود میں آنے والے 4 میزائل مار گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیجی خطے میں ایک بار پھر کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔ امریکا نےایران کے خلاف مسلسل تیسری رات حملے کیے ہیں۔
ایران کا پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز تباہ کر دیں گے ، ٹرمپ کی دھمکی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندر عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ میں دھماکے سنے گئے جبکہ وسطی ایران کے شہر امیدیہ میں بھی امریکی میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
