راولا کوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد آج صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنک کی۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت خود کو قانون کے حوالے کرے، آزاد کشمیر حکومت
بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئےپہنچنے والی رینجرزپرمسلح جتھوں نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔
ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاجدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے،ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا
دوسری جانب آزاد جموں و کشمیرکے امن و امان کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والےعناصر کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، آزاد کشمیرحکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے قانون شکنی کرنے والے انتشاری عناصرکیخلاف زیروٹالرنس کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا، میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور اہلکاروں پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیاگیا ہے۔
میر پور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔
تھانہ ڈڈیال 2024 میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں پرحملے کے مقدمے کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے،مقدمات میں نامزد متعدد افراد کو گرفتار کر کے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہ کیا جائے،تمام شرپسندعناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رہنی چاہیے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
