پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اجلاس میں 475 نشستیں بڑھانے کی منظوری دی۔
پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، افغانستان سے میڈیکل ڈگری یافتہ طلبہ کے حق میں اہم حکم
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی تعداد 3476 سے بڑھ کر 3951 ہو گئی، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں نشستوں کی مجموعی تعداد 3766 سے بڑھ کر 4241 ہو گئی۔
وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ نشستوں میں اضافے پر سیکریٹری صحت اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ نشستوں میں اضافے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں بھاری فیسوں کےباعث داخلوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےخالی سیٹوں کوپُرکرنے کے لیے میرٹ میں نرمی کر دی ہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کی کمی کے باعث متعدد نشستیں خالی رہ گئیں۔ جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے داخلہ پالیسی میں نرمی کر دی۔
میانوالی کیلئے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، میڈیکل و زرعی کالجز قائم ہونگے، مریم نواز
نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس کا میرٹ 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کا میرٹ 50 فیصد سےکم کرکے 47 فیصد تک لانے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق میرٹ میں یہ کمی صرف خالی نشستوں پر لاگو ہوگی اور یہ ایک وقتی اقدام ہے، اسے مستقل پالیسی نہیں بنایا جائے گا۔
نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو فیسوں میں کمی پر غور کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جبکہ تمام داخلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کرنے اور داخلہ عمل کی سخت نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
