روم: اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مقبولیت پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کے درعمل میں کہا کہ ٹرمپ کے مسلسل اور بلاوجہ کے حملے بےمعنی ہیں۔ ٹرمپ کا دوست ہونے پر میری مقبولیت کو فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اٹلی کے قومی مفادات کا دفاع کیا ہے۔ اور امریکا فوجی اڈوں پر معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔
جورجیا میلونی نے کہا کہ میری مقبولیت سے ٹرمپ کا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔ اور میرا مشورہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقبولیت پر توجہ دیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اٹلی کی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جورجیا میلونی نے جی 7 اجلاس میں بار بار تصویر کھنچوانے کی درخواست کی۔ میلونی کی اٹلی میں مقبولیت کا گراف مسلسل گر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میلونی نے ہمیں ایران کے خلاف اٹلی کے اڈے استعمال نہیں کرنے دیئے۔ تاہم امریکا نے ایران کو عسکری طور پر شکست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میلونی اب گرتی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے اچھے تعلقات چاہتی ہیں۔
