امریکی سوپ اوپیرا آل مائی چلڈرن میں ہیوئی کا کردار ادا کرنے والے معروف امریکی اداکار پال ایوری اور ان کی اہلیہ شیلا ایوری اپنے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:38 بجے بلیئرز ٹاؤن، نیو جرسی میں واقع رہائش گاہ سے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی کارکنوں نے گھر کے اندر دونوں میاں بیوی کو بے ہوش حالت میں پایا اور انہیں فوری طور پر جلتی ہوئی عمارت سے باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر رات 1:03 بجے قابو پا لیا گیا ، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
81 سالہ پال ایوری نے تقریباً دو دہائیوں تک اداکاری کے میدان میں خدمات انجام دیں اور ٹیلی ویژن پر خاصی شہرت حاصل کی۔
وہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ صحافت سے بھی وابستہ رہے اور نیو جرسی میں رج ویو ایکو کے شریک بانی بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ بلیئرز ٹاؤن ٹاؤن شپ کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار کی دو بیٹیوں کائل ایوری اور پارکر سانچیز نے کہا کہ ان کے والدین کی موت خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ کائل ایوری نے کہا کہ یہ ہماری زندگیوں کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
