ماضی کی چائلڈ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس گردن توڑ بخار اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔
ڈیوگ چیس نے صرف 4 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور صرف 7 سال کی عمر میں ہالی ووڈ میں انٹری دیکر شہرت حاصل کی ۔ اداکارہ کو پہچان اینی میٹڈ فلم “لیلو اینڈ اسٹیچ” میں لیلو کے کردار میں آواز کی ڈبنگ کرانے پر ملی۔
اداکارہ کے منیجر کے مطابق وہ گزشتہ ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں اور منگل کے روز گردن توڑ بخار کے باعث ہونے والے سیپسس (خون میں شدید انفیکشن) کے نتیجے میں انتقال کر گئیں۔
35 سالہ اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ ڈیوگ چیس حال ہی میں گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن میں مبتلا ہوئی تھیں۔ وہ لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
معروف ترک اداکارہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں
اداکارہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے مینیجر کا کہنا تھا کہ وہ بہت عظیم خاتون تھیں۔ انہیں بلیاں بہت پسند تھیں اور بلیوں کی فلاح کے لیے انہوں نے ہمارے ساتھ کام بھی کیا۔
یاد رہے کہ چیس کے مینجیر پچھلے 15 سالوں سے ان کے قریبی دوست ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ چیس ہالی ووڈ کی اداکارہ تو تھیں مگر ان کی شخصیت فلمی دنیا سے قطعی میل نہیں کھاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے پراجیکٹ کرنے کے لیے بڑی بڑی فلموں کی آفر بھی ٹھکرا دیا کرتیں تھیں۔
اداکارہ کے انتقال کی خبر کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
