ڈومینیکن ریپبلک میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران افسوسناک حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہ فوری طور پر آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کر رہا تھا۔ رن وے پر شدید ٹکر کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
کروشیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور صرف دو پائلٹ موجود تھے جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم طیارے کو مکمل نقصان پہنچ چکا تھا، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
