پی سی بی نے ایشین گیمز 2026 کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
قومی اسکواڈ کی قیادت صاحبزادہ فرحان سنبھالیں گے، نائب کپتانی عبدالصمد کے حصے میں آئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ایشین گیمز میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں ہو گا۔
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچوں میں صاحبزادہ فرحان 1305 رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 46 میچ کھیل رکھے ہیں۔ انہوں نے اس دوران دو سنچریاں اور دس نصف سنچریا ں بھی بنائیں۔
قومی ٹیم کی قیادت کپتان صاحبزادہ فرحان کریں گے ان کے علاوہ نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز ٹیم میں شامل ہیں۔
صائم ایوب ، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی ایشین گیمز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بنگلا دیش کی 21 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح
پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔
