شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس جمعہ اور ہفتہ کو منعقد ہوں گے، جن میں ٹیم مینجمنٹ، کپتانی اور اہم انتظامی امور سے متعلق بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب نہ کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اہم عہدوں پر نئی تقرریوں اور ٹیم مینجمنٹ میں بھی بڑی تبدیلیاں زیر غور ہیں، چیئرمین محسن نقوی تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلوں کی منظوری دیں گے۔
