سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ14دہشتگردہلاک ہوگئے ، متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،27خارجی ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردبینکوں اور پولیس اسٹیشنز پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے،سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے ،فائرنگ کے تبادلے میں لانس حوالدار محمد عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کیخلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صدر مملکت نے ضلع خضدارمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے لانس حوالدار محمد عباس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
وزیراعظم نے بھی خضدار میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے کاروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔
انہوں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لانس حوالدار محمد عباس کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید محمد عباس کے بلندی درجات کی دعا کی،اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14خارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے،قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے،بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
