بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کئے گئے ،ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ،علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
آپریشن غضب للحق کے ذریعے تمام فتنوں اورسہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، صدر ، وزیراعظم
عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
صدر مملکت نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے،فتنہ ہندوستان اور اس کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
وزیراعظم نے بلوچستان میں کامیاب انسداددہشتگردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نےبلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر فورسز کی بہادری کو سراہا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 اہم خوارجی سرغنوں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 2 پولیس اہلکار شہید
وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی،پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کی ستائش کی ، محسن نقوی نے 17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا۔
بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے،پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر مان ہے،دہشتگردی کے خلاف قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
