سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 27خارجی ہلاک کردئیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،ہلاک خارجیوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،72گھنٹوں میں 27 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے،فتنہ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد
شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئےسیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
