میکسیکو کی سکیورٹی فورسز نے امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل منشیات کی دنیا کے ڈان فاؤستو اسیدرو میزا فلورس کو میکسیکو میں گرفتار کر لیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکسیکو کی ریاست سینالوا کے شہرگواسابے میں فاؤستو ایسدرو میزا فلورس المعروف ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو کی فوج نے ایک بڑے اور ڈرامائی آپریشن کے بعد گرفتار کیا۔
ال چاپو اسیدرو کی گرفتاری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میکسیکو نے واشنگٹن کے دباؤ کے بعد منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث متعدد اہم مشتبہ افراد کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کی حکومت منشیات فروش کارٹیلز کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کرتی تو امریکا میکسیکو کی سرزمین پر یکطرفہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
ال چاپو اسیدرو‘‘ کے نام سے مشہور ملزم کے ساتھ اس کے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 دیگر اہم ارکان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
میکسیکو کے سکیورٹی چیف نے ہفتے کی صبح گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی جمعے کی شب کی گئی۔ ال چاپو اسیدرو امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے 10 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
ال چاپو اسیدرو میکسیکو کے بدنام زمانہ ’سینالوا‘ منشیات کارٹیل کے سربراہ ال چیپو گزمین کی گرفتاری کے بعد منشیات کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ال چیپو گزمین کو 2019 میں امریکی عدالت نے منشیات اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ال چیپو کے گروہ پر امریکا سمیت کئی ممالک میں اربوں ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے، قتل اور منظم جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔
ال چیپو کو پہلی مرتبہ 1993 میں گوئٹے مالا سے گرفتار کرنے کے بعد میکسیکو کی جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے وہ 2001 میں دھوبیوں کی گاڑی میں چھپ کر فرار ہو گیا تھا۔ 13 سال تک مفرور رہنے کے بعد اسے فروری 2014 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا، تاہم جولائی 2015 میں وہ الٹی پلانو کی انتہائی محفوظ جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ بالآخر 8 جنوری 2016 کو میکسیکو کے شہر لاس موچیس میں ایک کارروائی کے دوران اسے تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ال چاپو اسیدرو اور اس کا مجرمانہ نیٹ ورک 20 سال سے زائد عرصے تک بڑی مقدار میں ہیروئن، میتھ ایمفیٹامین، کوکین اور چرس امریکا اسمگل کرتا رہا۔ اسے بیلٹران لیوا منشیات کارٹیل کے اہم رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے طاقتور سینالوا کارٹیل کے لاس مایوس دھڑے کے ساتھ اتحاد کر رکھا تھا۔
میکسیکو میں اس فوجی آپریشن کے دوران ریاست سینالوا میں تشدد کی لہر بھی دیکھی گئی۔ مختلف علاقوں میں میکسیکن سکیورٹی فورسز اور کارٹیل کے ارکان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مسلح افراد نے سڑکوں پر گاڑیاں جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق کارروائی فوج اور نیشنل گارڈ کی خصوصی فورسز نے امریکی اور میکسیکن انٹیلی جنس اداروں کے باہمی تعاون سے کی۔
Mexico’s Ministry of National Defense (@Defensamx1) reported the following:
Through intelligence coordination between Mexico’s Ministry of National Defense and U.S. agencies, as part of ongoing bilateral security cooperation, on November 20, 2026, Special Forces units from the National Guard (“Lobos”) and the Mexican Army (“Murciélagos”), working alongside Army Special Forces personnel assigned to the Sinaloa State Public Security Secretariat, arrested three individuals in Guasave, Sinaloa:
* Fausto Isidro N., alias “Chapo Isidro,” leader of the Beltrán Leyva criminal organization and an ally of the “Mayos” faction of the Pacific Cartel.
* Germán N., alias “Serafín,” the organization’s second-in-command.
* José N., a financial operator for the same criminal group.“Chapo Isidro” is wanted in Mexico on organized crime and drug-related charges and is subject to an extradition order to the United States on charges of conspiracy to distribute drugs in the U.S. He is also on the FBI’s Ten Most Wanted Fugitives list.
The arrests were carried out by elite military units following the precise identification of the targets’ location using advanced technological resources. The operation unfolded in three phases:
1. Approach to the target location: Military personnel moved into the area using stealth and surprise, approaching the arrest site from multiple land routes.
2. Securing the area and making the arrests: Security forces established inner and outer perimeters around the location to prevent the suspects from escaping or receiving reinforcements. After coming under fire and being attacked with explosives, the arrest team entered the residence and apprehended the individuals.
3. Transfer of the detainees: Once their identities were confirmed, the detainees were flown to Mexico City aboard a Mexican Air Force aircraft and handed over to the appropriate prosecutorial authorities.
Following the arrests, roadblocks were reported in the municipalities of Ahome, Guamúchil, Guasave, and Navolato. In coordination with local authorities, security forces activated a roadblock response plan to restore traffic and protect the population.
— Embassy of Mexico in the U.S. (@EmbamexEUA) November 21, 2026
وزارت دفاع نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ملحقہ علاقوں میں کارٹیل کے ارکان نے سڑکیں بند کر دی تھیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر رکاوٹیں ہٹانے اور حالات قابو میں لانے کے اقدامات کیے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں سینالوا کے شہر گواساوے میں میکسیکن سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹرز کو زمینی اہداف پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران ایک بیس بال میچ کے دوران تماشائیوں کو جان بچانے کیلیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگتے جبکہ ایک نائٹ مارکیٹ میں موجود افراد کو بھی پناہ لیتے دیکھا گیا۔
ایل چاپو ایسدرو اور دیگرگرفتار افراد کو میکسیکو کی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے دارالحکومت میکسیکو سٹی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔


