ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکی کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی سے منسلک کارگو جہاز کو آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں قبضے میں لے لیا گیا۔
ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں نیا ضابطہ نافذ کردیا
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی فوج کی سرپرستی میں 4 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، ان میں سے ایک جہاز کو روک لیا گیا، جبکہ باقی 3 جہاز واپس لوٹ گئے۔
ایرانی میڈیا نے جہاز کی فوٹیج بھی جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جہاز امریکی کمپنی کا ہے۔
