پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی،کرکٹر نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کردی۔
10 ماہ کی بچی کی ہلاکت گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہوئی،محمد خلیل امریکامیں لیگ کرکٹ کھیلنے گئے تھے ،اطلاع ملتے ہی وطن واپس روانہ ہوگئے۔
محمد خلیل کون ہیں؟
محمد خلیل پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر ہیں، جنہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف چھ میچ کھیلنے کے باوجود 2004-2003 میں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے ان چھ فرسٹ کلاس میچوں میں سے تین گزشتہ سیزن میں کھیلے تھے، جہاں 14 وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اگرچہ انہیں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کا موقع نہ ملا، تاہم دسمبر 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
مون سون بارشوں سے تباہی ، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
محمد خلیل اپنے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔
بعد ازاں 2011-2010 قائداعظم ٹرافی میں شاندار بولنگ کی بدولت انہوں نے دوبارہ قومی سلیکٹرز کو متاثر کیا۔ اس کارکردگی کے صلے میں انہیں 2012-2011 میں بنگلا دیش کے دورے کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں زخمی فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ دوبارہ شامل کیا گیا، یوں کئی برس بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ممکن ہوئی۔
