تہران، ایران نے عمان کو اعتماد میں لے کر آبنائے ہرمز میں ٹریفک اور نیویگیشن کے کنٹرول سے متعلق نیا ضابطہ عمل نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور اس پر خود مختاری کے استعمال کا حق صرف ایران اور عمان کو حاصل ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نئے انتظامات اور ضابطہ کارعمان کے ساتھ مشاورت اوراعتماد میں لینے کے بعد نافذ کیے گئے ہیں۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران نے آبی گزرگاہ میں بحری ٹریفک اور نیویگیشن کے نظم و نسق کومزید مؤثر بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تہران نے عمان پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں یا دباؤ کی پروا نہ کرے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے بیان کو خطے کی اہم بحری گزرگاہ سے متعلق ایک اہم سفارتی اور تزویراتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
