بیجنگ، چینی شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار اور ماڈل جِن زے 33 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے، جس کی تصدیق ان کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی نے ایک باضابطہ بیان کے ذریعے کی ہے، افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جِن زے، جن کا اصل نام ژانگ جیاوئی تھا، ہانگژو میں واقع اپنی رہائش گاہ پرانتقال کر گئے۔
ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اہل خانہ کی خواہش اور رازداری کے احترام میں موت کی وجوہات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں۔
گلوکار فلک شبیر نے مریم نواز سے انوکھی اپیل کر دی
ایجنسی نے میڈیا اورسوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور موت سے متعلق غیرمصدقہ اطلاعات یا افواہوں کے پھیلاؤ سے گریزکریں تاکہ لواحقین سکون کیساتھ آخری رسومات ادا کرسکیں۔
جِن زے کی اچانک وفات کی خبر چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، ساتھی فنکاروں، مداحوں اورشوبزشخصیات نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک باصلاحیت، محنتی، عاجزاورخوش اخلاق انسان قراردیا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اپنی وفات سے صرف ایک ماہ قبل جِن زے نے ویبو پر اپنی آخری پوسٹ میں ایک نئے ڈرامائی منصوبے کی شوٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تھا، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔
