بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے 1998 کے مشہور کالا ہرن شکار کیس سے متاثر فلم “کالا ہرن” کے پروڈیوسر امیت جانی کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
امیت جانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کے نمائندوں کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہونے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، اس معاملے میں سومی علی نے کھل کر ان کا ساتھ دیا ہے۔
سومی علی نے انسٹاگرام پر امیت جانی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ کو کسی بھی موضوع پر فلم بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔
امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو گرل فرینڈ کے بیٹے نے چاقو مار کر قتل کر دیا
صرف قصور وار لوگ چھپتے ہیں اور دوسروں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔‘‘ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان کے نمائندوں نے فلم “کالا ہرن” کے فلمسازوں کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجوزہ فلم میں سلمان خان کے شخصی حقوق اور قانونی مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔
فلم بلیک بک (کالا ہرن) شکار کیس کے پس منظر میں بنائی جا رہی ہے، جس کے باعث یہ منصوبہ آغاز ہی سے تنازعات کا شکار ہے۔ سومی علی کی حمایت کے بعد اس معاملے نے مزید سیاسی و سماجی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
