امریکی اداکار جیمز ہینڈی کو گرل فرینڈ کے بیٹے نے چاقو مار کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ اداکار کو 3 جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ جائے وقوع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے 3 جون کی صبح پولیس کو کال پر اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اداکار کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیا تھا، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ مائیکل گلیڈل نامی مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسی نے جیمز ہینڈی کو قتل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل گلیڈل اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اداکار کی گرل فرینڈ تھیں۔
واضح رہے کہ 1977ء سے کیریئر کا آغاز کرنے والے جیمز ہینڈی نے ’ٹاپ گن: میورک‘ اور ’جمانجی‘ سمیت کئی ہالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔
