پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے سم ڈس اون پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اس مدت کو 60 سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئی پالیسی کے تحت فعال سم کارڈز کو ایک سال تک ڈس اون کرنے یا کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
25 مئی کو ایک صارف نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ پی ٹی اے کے مطابق اب فعال سم کارڈ کو ایکٹیویشن کے بعد 365 دن تک ڈس اون کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے فرد کے نام منتقل کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا دعوے کے بعد سوال اٹھنے لگا کہ آیا یہ معلومات درست ہیں یا نہیں۔ تاہم یہ دعویٰ درست ثابت ہو گیا کہ پی ٹی اے نے سم ڈس اون پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے واقعی اس مدت کو 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔
ٹی اے سم کارڈ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کیلئے نئی پابندی متعارف کرا دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب کوئی بھی فعال سم کارڈ ایک سال تک صارف کے نام سے ختم یا منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق پہلے سم… pic.twitter.com/Orl4RReRu4
— its me میٹھو (@itsmyliffe2004) May 24, 2026
پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ گورنمنٹ افیئرز ڈویژن احمد شمیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صارف کسی بھی نئی ایکٹیویٹ کی گئی سم کو ایک سال تک ڈس اون نہیں کر سکتا۔
پی ٹی اے نے اپنے آفیشل ایکس اور فیس بک اکاؤنٹس پر جاری ایڈوائزری میں بھی واضح کیا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشنز کو روکنے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہےے کہ وہ سم جاری کرواتے وقت بائیومیٹرک تصدیق میں انتہائی احتیاط کریں، کیونکہ نئی سم اب صرف ایک سال بعد ہی ڈس اون کی جا سکے گی۔
The Pakistan Telecommunication Authority has enhanced the SIM disowning period from 60 days to 365 days as part of its continued efforts to strengthen safeguards against illegal SIM issuance and unauthorized registrations.
Citizens are strongly advised to exercise utmost caution… pic.twitter.com/jniKqATP8Q— PTA (@PTAofficialpk) May 24, 2026
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ یہ معلومات cnic.sims.pk کے ذریعے یا بغیر ڈیش شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
