سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے کے بعد نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صلح کیلئے کہا گیا تھا،مجھے پیسے یا دباؤ سے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
یہ نور مقدم کا کیس نہیں تمام پاکستان کی بیٹیوں کا معاملہ تھا،میں پاکستان کی تمام بیٹیوں کیساتھ کھڑا ہوں،نور مقدم کے والد شوکت مقدم دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سمیت تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں،عدلیہ میں وقت تو لگا مگر انصاف مل گیا۔
