تھائی لینڈ کی معروف موٹرسائیکل ساز کمپنی GPX نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس مقصد کے لیے رائل پاور پاکستان اور جی پی ایکس تھائی لینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبے کے طور پر پاکستان میں ’’رائل جی پی ایکس‘‘ کے نام سے موٹرسائیکلیں متعارف کرائیں گی۔
رائل پاور پاکستان کے مطابق کمپنی جون 2026 سے مختلف کیٹیگریز میں موٹرسائیکلوں کی لانچنگ شروع کرے گی ان میں انٹری لیول پریمیم بائیکس سے لے کرزیادہ طاقتور اور بڑے انجن والی موٹرسائیکلیں بھی شامل ہوں گی۔
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
2007 میں قائم ہونے والی GPX تھائی لینڈ کی نمایاں موٹرسائیکل کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے یہ کمپنی اسپورٹس اور ریٹرو طرز کی موٹرسائیکلوں کیلئے مشہور ہے جبکہ جدید ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹرز، ایل ای ڈی لائٹنگ اورمنفرد ڈیزائن اس کی شناخت سمجھے جاتے ہیں۔
اگرچہ کمپنی نے پاکستان میں لانچنگ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ابھی تک موٹرسائیکلوں کی قیمتوں، مقامی اسمبلنگ یا متعارف کرائے جانے والے مخصوص ماڈلز کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق رائل جی پی ایکس کی آمد سے پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ، خصوصاً پریمیم سیگمنٹ میں مقابلے میں اضافہ ہوگا، جہاں صارفین جدید فیچرز، بڑے انجن اور جدید طرز کی بائیکس میں تیزی سے دلچسپی لے رہے ہیں۔
