پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق نعیم کھرل کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا، وہ 5 ماہ سے زیرِ علاج تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ممتاز گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، تدفین خیرپور میں ان کے آبائی قبرستان میں ہو گی۔
سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے نعیم کھرل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نعیم کھرل کے انتقال پر دلی رنج و غم ہے، وہ باوقار، مخلص اور عوامی نمائندہ تھے، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان اور کارکنان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نعیم کھرل کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی وفادار اور متحرک ساتھی سے محروم ہو گئی۔
