ملکی توانائی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت میں او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔
او جی ڈی سی کے ترجمان نے کہا کہ “بوبی ڈیپ ون” کنویں سے یومیہ تقریباً 2 ہزار بیرل خام تیل اور 1.1 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے، جو اس دریافت کی تجارتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے نہ صرف علاقے میں مزید تیل و گیس کی تلاش کے امکانات روشن ہوئے ہیں بلکہ ملکی ذخائر اور مجموعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

او جی ڈی سی کے مطابق یہ دریافت پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات پوری کرنے، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور زرمبادلہ کے اخراج میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر پیداوار بڑھنے سے ملکی امپورٹ بل میں بھی خاطر خواہ کمی متوقع ہے جس کے مثبت اثرات قومی معیشت پر مرتب ہوں گے۔
