اسلام آباد (فرح مہ جبین) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کروایا جا رہا تھا، جس پر عدالت نے کارروائی کی۔
احتجاج کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم سناتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم نامہ تھوڑی دیر میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔
