میٹا نے واٹس ایپ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ (Will Cathcart) سات سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
ول کیتھ کارٹ کی جگہ بھارتی فن ٹیک (Fintech) کمپنی کریڈ کے بانی کنال شاہ واٹس ایپ کی قیادت سنبھالیں گے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ول کیتھ کارٹ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں اور ول کیتھ کارٹ میٹا میں ہی اپنی ٖخدمات جاری رکھیں گے۔
واٹس ایپ سمیت میٹا ایپس کیلئے سنگل لاگ اِن سسٹم متعارف
میٹا نے 2014 میں واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ اس وقت واٹس ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ کنال شاہ کی سوچ، کاروباری تجربہ اور عالمی وژن انہیں واٹس ایپ کی قیادت کے لیے موزوں بناتا ہے۔
میٹا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ کریڈ میں 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اوراس سرمایہ کاری کے بعد کریڈ کی مالیت 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
