ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر جاری کرنے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔
اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات چیت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، امریکی نائب صدر
دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے لیے ایک اہم جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ایران 21 اگست تک عالمی منڈی میں خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رکھ سکے گا۔
اس سے قبل سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے کیلئے 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری دی گئی جبکہ مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ، کیوبا اور یوکرین پر ایرانی تیل خریداری پر پابندی تاحال برقرار ہے۔
