سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، دو دن میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے تولہ اضافہ ہو گیا ہے۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 46 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 4540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ ملک میں چاندی کی قیمت میں 94 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 8153 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان نے بھی سونے کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد زیورات کی مارکیٹ میں بھی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور خریداروں کی دلچسپی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔
