آئندہ 2سے4گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خانپور، رحیم یار خان ، صادق آباد، کشمور، گھوٹکی میں بارش کاامکان ہے،اسی طرح دادو ،کوه کیرتھر، آواران اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے سنگین الرٹ جاری کر دیا
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کل سے 5 جون تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر اور بٹگرام میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی اور کوہاٹ میں بارش اور آندھی کا امکان ہے،بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
