پنجاب کے داراحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں مارکیٹوں اور بازاروں کے نئے اوقاتِ کار متعین کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کے مطابق نئے اوقاتِ کار کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج شام تک کر لیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے تاجروں کو 2 جون تک استثنیٰ دیتے ہوئے مارکیٹوں اور بازاروں کو بند کرنے کے ٹائم میں نرمی دی گئی تھی۔
اس سے قبل صوبائی حکومت نے عالمی فیول بحران اور توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کی رات 8 بجے بندش کا قانون نافذ کیا گیا تھا، جس میں تاجر برادری کی اپیل پر حکومت نے یکم جون تک جزوی نرمی کرتے ہوئے استثنیٰ دیا تھا۔
یہی صورتحال وفاق اور ملک کے باقی حصوں میں بھی تھی۔ تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اب یہ مہلت ختم کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 2 جون سے تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز دوبارہ پرانے شیڈول کے مطابق رات 8 بجے لازمی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
