توانائی بچت مہم کے تحت اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں اور مارکیٹیں آج سے رات 8 بجے اور ہوٹل ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے۔ میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سندھ حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہو گی، جمز اور پیڈل کورٹس سمیت سپورٹس سہولیات مستثنیٰ قرار دی گئیں، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور تندور رات 10 بجے بند ہوں گے، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس کیلئے بھی رات 10 بجے بندش کا وقت مقرر کر دیا گیا، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
