نیویارک: میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ایران جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا۔
امریکی ریاست نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں ہزاروں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ 13 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کا اصل بوجھ عام شہریوں پر پڑ رہا ہے اور لوگ اس کی بھاری قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔ ضائع ہونے والی ہر جان غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اس لیے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں ، وہ معاہدہ کروں گا جو ہمارے لئے اچھا ہو گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
ظہران ممدانی نے عالمی قیادت سے مطالبہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
