امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں وہ معاہدہ کروں گا جو ہمارے لیے اچھا ہو گا، مذاکرات کرنا میرا کام ہے اور میں یہی کرتا ہوں۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی بھی مذاکرات کرتے ہیں، وہ بہت چالاک مذاکرات کار ہیں،ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں کیونکہ ہم نے انہیں فوجی طور پر شکست دی ہے۔
ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادی ممالک کو بھیج دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، ایران کی فوج کو کسی حد تک چھوڑ دیا کیونکہ وہ نسبتاً معتدل ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگوں کی غلطیوں سے سب کچھ تباہ ہو جائے تو ملک 40 سال تک دوبارہ تعمیر نہیں ہو پاتا۔
