آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے، وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ مس کیا تھا، مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے، بنگلہ دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔
رضوان کو ڈراپ کرکے دیگر کھلاڑیوں کو پیغام دیدیا ، مزید آپشنز پر غور کرنا ہے ، مائیک ہیسن
تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔
