پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے کوچنگ سنبھالی محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرے آنے سے قبل محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے اور نہ ہی کپتان تھے۔
ان کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے بعد ہمیں لگا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے، رضوان کی کپتانی میں قومی ٹیم بہتر پرفارمنس نہیں دے رہی تھی۔ ہمیں انفرادی پرفارمنس کو نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد کو دیکھ کر ٹیم تیار کرنی ہے۔
ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنانے پر سعید انور نے کیا کہا؟ مصباح الحق نے دلچسپ کہانی سنا دی
انہوں نے کہا ہم نے رضوان کو ڈراپ کرکے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پیغام دیا ہے، کھلاڑیوں کے اعتماد میں گزشتہ ایک سال کے دوران اضافہ ہوا ہے، ورلڈ کپ کیلئے ہمیں مزید آپشنز پر غور کرنا ہے۔
نائب کپتانی سے متعلق سوال پر مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ مجھے سلمان آغا کی نائب کپتانی کے اعلان کے حوالے سے علم نہیں۔
