پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ میں تیز رفتر سنچری اسکور کرنے کی دلچسپ کہانی بیان کر دی ۔
مصباح الحق نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ مجھے دو مرتبہ آؤٹ کر چکا تھا میرے ذہن میں تھا کہ اس سے کیوں آؤٹ ہو گیا ، اب دوسرے میچ میں یہ سامنے آئے گا تو حساب برابر کروں گا۔
Misbah-ul-Haq shares a funny story about the fastest Test hundred record:
“I received a call from Saeed Anwar congratulating me, who said, ‘I’ve lost faith in cricket now. I have acknolwedged that cricket is by chance if you’ve levelled Viv Richards record!”😂😂
[Zalmi Tv] https://t.co/yjK4DscPhj pic.twitter.com/rIIAf9plLZ
— Pavilion Post (@CricinsightsX) May 23, 2026
انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے اس میچ میں بھی آؤٹ کر دیا تھا لیکن پیٹر سڈل نے کیچ ڈراپ کر دیا، جب بیٹنگ کے لیے گیا تو بولنگ اسمتھ ہی کر رہا تھا، رنز کرنے تھے مارنا شروع کیا تو ریکارڈ بن گیا جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔
مصباح الحق نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ریکارڈ بننے کے بعد سعید انور نے کال کی اور کہا کہ مبارک ہو مجھے پتہ چلا ہے کہ تم نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ سعید بھائی نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میرا تو کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے، آج میں نے واقعی یہ بات مان لی ہے کہ کرکٹ بائے چانس ہے۔
