سوات ایکسپریس وے پر ہائی ایس وین کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔
سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلیہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ہائی ایس وین سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق حادثہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ہائی ایس وین نے سائیڈ پر پارک کی گئی بس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
