ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدہ ہونے کی خبروں کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
آج کاروبار کے ابتدا پر ہی خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی، اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔
برینٹ خام تیل 5.1 فیصد سستا ہوا جس کے بعد قیمت 98.22 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی جبکہ امریکی خام تیل 5.2 فیصد کم ہو کر 91.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امید پیدا ہونے سے قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔
ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ
اگر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔
