پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا نیا ہیئر اسٹائل اپناتے ہوئے مختصر بالوں والا منفرد لک اختیار کر لیا۔ جس کے بعد ان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے انداز کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک نئے اور مختلف روپ میں نظر آئیں۔ مداحوں کی جانب سے ان کے اس لک کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے ہالی ووڈ اداکارہ میرل اسٹریپ کی ایک تصویر بھی شامل کی۔ جس میں وہ گرے پکسی ہیئر اسٹائل میں نظر آئیں، جبکہ اس کے ساتھ فلم “دی ڈیول وئیرز پرادا” کا حوالہ بھی دیا گیا۔ ہانیہ نے کیپشن میں دلچسپ انداز اپناتے ہوئے لکھا۔ “نفسیاتی طور پر دلچسپ”۔
View this post on Instagram
ان کے نئے لک پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا۔ جہاں میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر، اداکارہ زویا ناصر اور موسیقار یونیرا نے ان کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ سجل علی نے مختصر بالوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد اب ہانیہ عامر کے نئے انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر “شارٹ ہیئر گینگ” کی بحث ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔
