لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوٹیوب سے اتنی بڑی رقم نہیں کماتیں جتنی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نادیہ خان اور جویریہ کی حوصلہ افزائی پر وی لاگنگ کا آغاز کیا، جنہوں نے انہیں یوٹیوب پر کام کرنے کی ترغیب دی اور رہنمائی بھی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے وی لاگز بناتی رہی ہیں تاہم آسٹریلیا کے دورے کے باعث کچھ عرصے کے لیے یہ سلسلہ رک گیا تھا، جسے اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد کینیڈا جا رہی ہیں اور وہاں سے بھی اپنے مداحوں کے لیے وی لاگز شیئر کریں گی۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق زیر گردش دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ ہر ماہ 10 ہزار ڈالر کماتی ہیں۔ حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ اداکاری اور دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ مسلسل وی لاگنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ شوٹنگ کے مصروف شیڈول میں باقاعدگی سے ویڈیوز تیار کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔
