جماعت اسلامی اور ن لیگ کا گلگت بلتستان کے الیکشن میں دو حلقوں میں انتخابی اتحادہو گیا۔
استور حلقہ 2 اور گلگت حلقہ 2 میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار لیگی امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابی اتحاد مرکزی قیادت کی مشاورت سے ہوا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
پُرامن اور متحد معاشرے کا قیام حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم
گلگت بلتستان کے سابق امیرِ جماعتِ اسلامی مولانا عبد السمیع نے کہا کہ 2015ء میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی اچھی تھی، اسے دیکھتے ہوئے اتحاد کیا ہے۔
