نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 19سے26 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔خیبر پختونخوا ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوار کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، مری، اٹک چکوال جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کے مطابق چند دنوں کے دوران سندھ ،سمیت جنوبی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے،موجودہ صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔
بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان ، مظفر گڑھ،راجن پور، سرگودھا، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور لاہور میں گرمی کی شدید لہر متوقع ہے۔
کراچی، حیدر آباد، جیکب آباد، خیرپور، سکھر،لاڑکانہ، دادو،نوشہرو فیروز، کشمور،تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، مٹیاری میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں آج رات سے 23مئی تک تیزبارش متوقع
تربت، سبی، اُتھل، جھل مگسی ، نصیر آباد، جعفرآباد کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،درجہ حرارت میں ممکنہ شدید اضافہ صحت کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
آج سے 23 مئی کے دوران گلیشیئرز پگھلنے، جھیلیں پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،خردوپین، اشکومن، دسوات، شسپر، ہنارچو، ہنڈر، گلکن، درکوت، رعشن کے علاقے حساس قرار دئیے گئے ہیں۔
