محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی جس سے شدید گرمی کی شدت میں عارضی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات داخل ہوگا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 مئی تک بالائی علاقوں پر اثر انداز رہ سکتا ہے۔
پنجاب میں آج رات سے 23مئی تک تیزبارش متوقع
خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
