اسپین کی عدالت نے ایک اہم ٹیکس فراڈ کیس میں شکیرا کو بری کر دیا ہے۔
ہسپانوی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ 2011 میں یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ شکیرا نے اسپین میں اتنے دن گزارے تھے کہ انہیں وہاں کا ٹیکس رہائشی قرار دیا جا سکے۔ اسی بنیاد پر عدالت نے ان پر لگایا گیا تقریباً 55 ملین یورو کا جرمانہ بھی ختم کر دیا۔
عدالت نے ہسپانوی ٹیکس حکام کو حکم دیا ہے کہ شکیرا کو سود سمیت 60 ملین یورو سے زائد رقم واپس کی جائے۔ شکیرا کے وکلا نے اس فیصلے کو آٹھ سالہ قانونی جنگ کا خاتمہ قرار دیا ہے۔
پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا، سلمان خان
البتہ یہ فیصلہ صرف 2011 کے ٹیکس معاملے سے متعلق ہے۔ 2012 سے 2014 کے الگ ٹیکس فراڈ کیس میں شکیرا پہلے ہی 2023 میں ایک معاہدے کے تحت جرمانہ ادا کر چکی تھیں تاکہ جیل سے بچ سکیں۔
